ایران میں موساد سے منسلک "ایران انٹرنیشنل” کے خفیہ ایجنٹوں کا انکشاف

22 اکتوبر, 2025 17:24

شیعیت نیوز : ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے منسلک افراد اور ان کے ٹھکانوں کا انکشاف کیا ہے، جو "ایران انٹرنیشنل” نامی چینل کے ذریعے اسلامی جمہوری ایران کے خلاف اطلاعاتی جنگ میں سرگرم تھے۔

ایرانی ٹی وی چینلز پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس نے ان افراد کے اصل رہائشی مقامات کا سراغ لگا لیا ہے، جن میں سے کئی اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں مقیم ہیں۔ رپورٹ میں تصاویر اور رہائشی پتے بھی دکھائے گئے، جن میں بابک اسحاقی شامل ہیں، جو "ایران انٹرنیشنل” کے رپورٹر ہیں اور ہولون کے فابریگٹ اسٹریٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ اسی طرح مئیر جاویدانفر، جو چینل کے مستقل مہمان ہیں، تل ابیب میں مقیم پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران خلا میں بھیجنے والا ہے جدید سیٹلائٹ کوثر 1.5: دوہری مشن اور IoT صلاحیتیں

منشی امیر، جو تہران میں پیدا ہوئے اور انقلاب سے قبل اسرائیل منتقل ہوئے، بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ وہ خود کو صیہونی تسلیم کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ موساد نے انہیں براہِ راست مقرر کیا تھا۔

ایرانی انٹیلی جنس نے ہولون کی ڈیگانیا اسٹریٹ پر واقع عمارت کی بھی نشاندہی کی ہے، جہاں "ایران انٹرنیشنل” کے کئی ملازمین کام کرتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ چینل اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران اور غزہ میں کی گئی جارحیت کے دوران مسلسل مخالفین کا ساتھ دیتا رہا۔

اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران، تقریباً 20,000 فلسطینی شہید ہوئے، جس پر منشی امیر نے دعویٰ کیا کہ یہ قتل عام نسل کشی کے زمرے میں نہیں آتا۔ 12 روزہ جنگ کے دوران چینل نے ایران میں خوف و ہراس پھیلانے کی بھرپور کوشش کی، جس پر تقریباً 450 میڈیا کارکنان نے چینل کو "صیہونی حکومت کا ترجمان” اور "دہشت گرد ادارہ” قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

امریکی ویب سائٹ Axios کے رپورٹر باراک راوید نے بھی اعتراف کیا کہ موساد اس ادارے کو باقاعدگی سے اپنی اطلاعاتی جنگ کے لیے استعمال کرتا ہے۔

6:09 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔