علامہ نائینیؒ: علم و سیاست کا درخشاں ستارہ تھے، جس نے اسلامی حکومت کا فکری خاکہ پیش کیا، رہبر معظم

23 اکتوبر, 2025 09:37

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علامہ نائینیؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ نائینیؒ نے علم اصول فقہ کو جدت بخشنے کے ساتھ ساتھ استکبار کے خلاف جدوجہد کا فکری خاکہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق، علامہ میرزای نائینیؒ بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علامہ نائینیؒ کی علمی، فکری اور سیاسی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ علامہ نائینیؒ نجف اشرف کے علمی و روحانی ستونوں میں سے ایک تھے۔ علمی لحاظ سے ان کی سب سے نمایاں خصوصیت علم اصول فقہ میں فکری نظم و ترتیب کے ساتھ بنیاد سازی اور بھرپور علمی اجتہاد و جدت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ نائینیؒ کی دوسری نمایاں خصوصیت سیاسی بصیرت اور شعور تھا، جو ان کی مشہور کتاب "تنبیہ‌الامت” میں نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔ یہ کتاب اگرچہ عام قارئین میں زیادہ معروف نہیں، مگر اس میں اسلامی حکومت کے قیام، آمریت کے خلاف جدوجہد اور عوامی نگرانی کے اصول واضح انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی و امریکی حملوں کے باوجود ایران کی جوہری صلاحیت برقرار ہے، رافائل گروسی

رہبر انقلاب نے وضاحت کی کہ علامہ نائینیؒ کے مطابق حکومت اور اس کے تمام ذمہ داران عوام کے سامنے جوابدہ ہونے چاہییں، اور منتخب نمائندوں پر مشتمل پارلیمنٹ کا قیام عوامی نگرانی کے لیے ناگزیر ہے۔ تاہم، اس پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قوانین کو دینی علما اور فقہا کی منظوری حاصل ہونا ضروری ہے — جو ان کی فکر کا ایک اہم جزو ہے۔

رہبر معظم نے کہا کہ علامہ نائینیؒ کا پیش کردہ حکومتی ماڈل آج جمہوری اسلامی نظام کی صورت میں ظاہر ہو چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ علامہ نائینیؒ نے اپنی کتاب "تنبیہ‌الامت” اس وقت واپس لی جب مشروطہ تحریک، جس کی حمایت نجف کے علما نے عدل پر مبنی حکومت کے لیے کی تھی، انگریزی مشروطہ نظام میں بدل گئی۔ اسی کے نتیجے میں شیخ فضل اللہ نوریؒ کی شہادت جیسے سانحات پیش آئے۔

ملاقات کے اختتام پر آیت اللہ اعرافی نے کانفرنس کی سرگرمیوں اور علمی پروگراموں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

2:05 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top