عالمی عدالتِ انصاف کا اسرائیل کے خلاف نیا فیصلہ متوقع

22 اکتوبر, 2025 17:28

شیعیت نیوز : عالمی عدالتِ انصاف آج اسرائیل کے خلاف ایک اور اہم فیصلہ سنانے جا رہی ہے، جو غزہ کے محاصرے اور انسانی امداد کی راہ میں اسرائیلی رکاوٹوں سے متعلق ہے۔ عدالت نے ابتدائی طور پر واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اگرچہ یہ فیصلہ مشاورتی اور غیر الزامی نوعیت کا ہوگا، لیکن اس کے باوجود یہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف دباؤ میں نمایاں اضافہ کرے گا اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کو مزید انسانی امداد غزہ میں پہنچانے کا قانونی و اخلاقی جواز فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں موساد سے منسلک “ایران انٹرنیشنل” کے خفیہ ایجنٹوں کا انکشاف

غزہ پر جاری جنگ کے آغاز کے بعد یہ فیصلہ عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے اسرائیل کے خلاف تیسرا عدالتی حکم ہوگا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر تل ابیب کے غیر انسانی رویے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مزید مذمت کا باعث بن سکتا ہے۔

4:54 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔