آئی ایس او ملتان میں شہیدِ مقاومت کنونشن، شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر مجاہدین کو خراجِ تحسین

23 اکتوبر, 2025 10:41

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) ملتان کے زیرِ اہتمام 50ویں سالانہ ’’شہیدِ مقاومت کنونشن‘‘ کے موقع پر شہیدِ مقاومت کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ملک کی معروف مذہبی، فکری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی، سابق مرکزی صدر و بزرگ عالمِ دین علامہ سید شبیر بخاری، سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، اور مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک راؤ محمد عارف رضوی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہ اور دیگر شہدائے مقاومت کو خراجِ عقیدت و تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں امتِ مسلمہ کے لیے راہِ استقامت اور عزت کی ضمانت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

مقررین نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ نوجوانوں کو تحریکِ مقاومت، بصیرت، اور اسلامی بیداری کے پیغام سے روشناس کرایا، اور یہ سلسلہ آج بھی کامیابی سے جاری ہے۔

12:32 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top