غزہ میں انسانی بحران سنگین، بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، یونیسف

23 اکتوبر, 2025 09:42

شیعیت نیوز : آر ٹی عربی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے ترجمان رکارڈو پریس نے غزہ پٹی میں انسانی صورتحال کی سنگینی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورت حال نہایت خوفناک ہو چکی ہے اور امدادی سامان کی کمی سے سب سے زیادہ نقصان بچوں کو ہو رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ میں زندگی بچانے والی امدادی اشیاء تقریباً ختم ہو چکی ہیں، جب کہ ہزاروں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جنہیں فوری علاج اور خوراک کی فراہمی نہایت ضروری ہے تاکہ وہ زندہ رہ سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بہت سے طبی آلات — جن میں نوزائیدہ بچوں کے انکیوبیٹرز، آئی سی یو کے آلات اور دیگر اہم طبی ساز و سامان شامل ہیں — کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس سے صحت کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے اور نوزائیدہ بچوں سمیت درجنوں مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیلی فوج کی شام کے جنوبی علاقوں میں پیش قدمی، تین قصبوں پر گشت اور تعیناتی

یونیسف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ غزہ پٹی میں مکمل اور بلا شرط انسان دوست امداد کو داخل ہونے دیا جائے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ پابندیاں برقرار رہیں تو بچوں کی اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

12:18 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top