یمن

سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں فوجی مرکز پر یمنی فوج کا حملہ

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع عسیر کے علاقے میں موجود دو فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس حملے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی تباہ کر دیا۔ جیزان کے علاقے میں بھی یمنی فوج نےالطوال کے مشرق میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر گولہ باری کی اور ہتھیاروں کا ایک گودام تباہ کر دیا۔

العالم نیوز چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمن کے صوبے حجہ کے شہر میدی میں سعودی پٹھو فوج کا ایک کمانڈر صالح الخیاطی ہلاک ہو گیا۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج نے صنعا کے مشرق میں واقع النّہم کے علاقے میں سعودی پٹھو فوج کے خلاف کارروائی کی جس میں منصور الحنق نامی فوجی کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سمیت زخمی ہو گیا۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار سعودی اتحاد کے مقابلے میں مکمل استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہے ہیں اور یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مزاحمت کی بناء پر سعودی عرب کی آل سعود حکومت مکمل طرح سے بوکھلائی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button