چھوٹے اختلافات سے اجتناب اور بڑے اہداف کا حصول وقت کی ضرورت ہے: علامہ امین شہیدی

12 ستمبر, 2025 20:10

شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم قم کے زیرِ اہتمام جشنِ صادقین علیہما السلام اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی تھے۔

علامہ امین شہیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے معاشرتی و دینی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ کے طلاب کو نہ صرف علمی اعتبار سے، بلکہ عملی و تربیتی میدان میں بھی تیار رہنا چاہیے، تاکہ وہ معاشرے کی ضروریات کے مطابق بہتر کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : نتن یاہو اچانک پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر روانہ، صیہونی میڈیا نے وجوہات بتا دیں

علامہ امین شہیدی نے چھوٹے اختلافات سے اجتناب اور بڑے اہداف کے حصول اور مکتبِ اہل بیتؑ کی خدمت کو وقت کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قم میں زندگی خدا کی عظیم نعمت اور ایک "بہشت” سے کم نہیں ہے، لہٰذا طلباء یہاں کے ماحول سے زیادہ سے زیادہ علمی و روحانی فائدہ اُٹھائیں۔

10:14 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔