اہم ترین خبریںسعودی عربیمن
سعودی عرب کی یمن کے صوبہ صعدہ پر دوبارہ گولہ باری، رہائشی علاقے نشانہ
راجح اور غمر اضلاع میں توپخانے اور راکٹ حملے، شہریوں کو نقصان اور افریقی مہاجرین کو بھی خطرہ

شیعیت نیوز : سعودی عرب کی مسلح افواج نے ایک بار پھر یمن کے ساتھ سرحد پر واقع صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں کو ہدف بنایا۔
ذرائع کے مطابق، کل رات کو سعودی فوج نے راجح اور غمر کے دو سرحدی اضلاع میں راکٹ اور توپخانے کے ذریعے حملے کیے۔ ان حملوں سے مقامی لوگوں کو مالی نقصان پہنچا اور سویلین کی جانوں کو خطرہ پیدا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : منہاج القرآن کے زیر اہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں 42ویں عالمی میلاد کانفرنس کا عظیم الشان انعقاد
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تقریباً روزانہ صعدہ کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری کرتا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارے بارہا سعودی عرب کے ان حملوں پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان حملوں میں یمن کے نہتے شہریوں اور افریقی مہاجرین کو خطرات لاحق ہیں۔