عراق

ابوبکرالبغدادی موصل ہی میں موجود ہے،کمانڈر کرد فورس

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراقی کرد فورس کے کمانڈر نے کہاہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر بغدادی ابھی تک موصل میں ہی موجود ہے۔ذرائع کے مطابق فواد حسن نے برطانیہ کے اخبار اینڈیپنڈنٹ کو بتایا ہے کہ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ تکفیری دہشت گرد گروہ کا سرغنہ ابوبکر بغدادی ابھی تک موصل میں ہی چھپا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابوبکر بغدادی کے مارے جانے کا مطلب تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ ہے۔فؤاد حسین کا کہنا تھا کہ بغدادی نے جولائی 2014 ء میں موصل کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد خلافت کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ عراقی کرد فورس کے کمانڈر کا بیان ایسے وقت پر آ یا ہے جب موصل شہر کی آزادی کے لئے شروع کئے جانے والے آپریشن کے آغاز سے قبل کئی بار ابوبکربغدادی کے مارےجانے، زخمی ہونے یا موصل سے راہ فرار اختیار کرنے کے بارے میں خبریں شائع ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button