مشرق وسطی

شام کے شہر حلب سے دہشت گردوں کو نکلنے کی آخری ڈیڈ لائن

رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج کی کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعے کو صبح نو بجے سے شام سات بجے تک حلب کے مشرقی علاقے کے تمام راستے مسلح افراد اورعام شہریوں کے نکلنے کے لئے کھلے ہوئے ہیں-

شام کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے حلب کے مشرقی علاقوں کا محاصرہ توڑنے کے لئے دہشت گردوں کی تمام تر کوششیں ناکام بنانے میں مسلح افواج کی کامیابی اور مزید جانیں ضائع ہونے کی روک تھام کے بعد، جمعے کے دن نو بجے صبح سے شام سات بجے تک مسلح افراد اور عام شہریوں کو ایک بار اور مہلت دی جاتی ہے کہ وہ مشرقی حلب سے نکل جائیں-

شام کی مسلح افواج کی کمان نے تمام مسلح عناصر سے کہا ہے کہ وہ جنگ ختم کرتے ہوئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے ہتھیاروں کے ہمراہ حلب سے نکل جائیں-

شامی فوج نے عام شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ جو حلب کے مشرقی علاقوں سے نکلنا چاہتے ہیں وہ عام شہریوں ، زخمیوں اور مریضوں کو نکالنے کے لئے، معین کئے گئے چھ راستوں سے نکل جائیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button