عراق

شمالی عراق میں دہشت گردانہ حملہ ، 16 جاں بحق

رپورٹ کےمطابق جمعے کو کرکوک کے بجلی گھر اور سرکاری عمارت پر دہشت گردوں کےحملے میں بارہ عراقی اور چار ایرانی ٹکنیشین جاں بحق ہوگئے-

عراق کے سیکورٹی ذرائع کے اعلان کے مطابق کئی دہشت گردوں نے شہر کرکوک کے ایک پولیس مرکز اور اسی طرح چیک پوسٹوں اور گشتی دستوں پر حملے کئے ہیں –

داعش دہشت گرد گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے – اسی سلسلے میں العالم نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسیز نے کرکوک میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-

عراق کے شہرموصل اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کو پے در پے حاصل ہونے والی ناکامیوں کے بعد داعش کے عناصر نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں اپنی دہشتگردانہ کارروائیاں تیز کردی ہیں اور اب وہ عام شہریوں کو قتل کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button