یمن

یمن پر سعودی جارحیت، 5 خواتین سمیت متعدد شہید

سعودی حکومت کی تازہ فضائی جارحیت میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الجوف کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں پانچ خواتین شہید ہو گئیں۔ جنوبی صوبے تعز کے رہائشی علاقوں پر سعودی طیاروں کی بمباری میں متعدد عام شہری زخمی ہوئے۔ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صنعا، عمران، مآرب اور ذمار میں بھی رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان روپرٹ کال ویل نے جنیوا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مارچ دو ہزار پندرہ سے ستمبر دو ہزار سولہ تک کیے گئے سعودی حملوں میں چار ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں تاہم یمنی ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے زیادہ بتائی ہے۔

سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد اس ملک کے سابق صدر منصورھادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button