یمنی وفد مذاکرات میں پر امن راہ حل کا خواہاں ہے
یمن کے مذاکراتی وفد نے کہا ہے کہ اس ملک میں لڑائی روکے جانے کی غرض سے جو بھی تجویز پیش کی جائے وہ ہمہ گیر راہ حل پر مبنی ہو اور ایسی جامع ہو جس پر مذاکرات کے تمام فریق متفق ہوں-
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی مذاکرات کار وفد نے جو اس وقت عمان کے دارالحکومت مسقط کے دورے پر ہے، کہا ہے کہ یمن میں لڑائی کے خاتمے کے لئے جو بھی تجویز پیش کی جائے وہ ہمہ گیر راہ حل، محاصرے کے خاتمے اور قومی اتحاد حکومت کی تشکیل کے تعلق سے، تمام فریقوں کے اتفاق رائے پر مبنی ہو
یمنی وفد نے سعودی اتحاد کی حمایت سے، یمن پر جاری حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ مذاکرات میں شریک اس اتحاد کا وفد ایک پرامن راہ حل کے حصول اور یمن میں جنگ بندی اور خونریزی رکوانے میں سنجیدہ نہیں ہے-
دوسری جانب یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بھی سمندر کے قریب واقع اہم علاقوں پر داعش اور القاعدہ کے تسلط کو، بین الاقوامی نقل وحمل کے لئے حقیقی خطرہ قرار دیا ہے-