یمن

سعودی عرب کے فوجی مراکز پر یمنی فوج کے حملے

رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے صوبوں جیزان اور نجران پر میزائل داغے ہیں- ان حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے-

یمنی فوج نے اسی طرح سعودی اتحاد کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ان فوجیوں کی صوبہ مآرب میں پیشقدمی روک دی- ان حملوں میں اکیس سعودی ایجنٹ ہلاک اور اکتیس زخمی ہوگئے۔

سعودی امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے دس بار سے زائد صوبہ صعدہ کے شہر باقم پر بمباری کی ہے-

ان لڑاکا طیاروں نے اسی طرح صوبہ حجہ کے شہر میدی کے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا ہے-

جنوبی یمن کے صوبے تعز کے بھی بعض علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں نے حملے کئے ہیں- ان حملوں میں سات یمنی شہری کہ جن میں سب بچے تھے شہید اور زخمی ہوگئے-

یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک دسیوں ہزار افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں-

سعودی عرب یمن پر حملے کے ذریعے اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button