یمن

یمن میں عام شہریوں کا قتل عام جاری

رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے المیفاع علاقے میں سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں اٹھارہ عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں جن میں اکثر عورتیں اور بچے ہیں- سعودی جنگی طیاروں نے آج صبح صوبہ صعدہ کی الظاہر اور باقم کالونیوں پر بھی بمباری کی-

دوسری جانب السا‏عہ نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد کے ایک ہیلی کاپٹر نے صوبہ مارب میں غلطی سے مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ جنگجؤوں کے ٹھکانے پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں شہر مارب میں صدارتی گارڈ کا کمانڈر الحمیدی سمیت سات جنگجو ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے-

سعودی عرب مارچ دوہزارپندرہ سے امریکہ کی حمایت سے نو عرب ممالک پر مشتمل ایک اتحاد تشکیل دے کر یمن پر حملہ کر رہا ہے تاکہ مستعفی صدر منصور ہادی کو حکومت میں واپس لا سکے-

متعلقہ مضامین

Back to top button