یمن

یمنی فوجیوں کے ہاتھوں دو سعودی فوجیوں کی ہلاکت

رپورٹ کے مطابق، یمنی اسنیپروں نے جنوبی سعودی عرب کے عسیر علاقے میں واقع سھوہ الربوعہ اسکاؤٹ سینٹر پرتعینات دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے- دوسری جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس کے توپخانوں نے جمعے کو بھی عسیر میں الربوعہ کیمپلکس کے قریب اس مقام پر گولہ باری کی جہاں سعودی فوجی اکٹھا ہوتے ہیں-

العالم ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمن کے صوبہ صنعا کی نہم کالونی کے ملح علاقے میں سعودی فوجیوں کی ایک بکتربند گاڑی کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار فوجی ہلاک ہوگئے – درایں اثنا یمن کے صوبہ مارب کے صرواح علاقے میں سعودی فوج کے جنگی طیاروں کے حملے میں ایک عام شہری جاں بحق ہوگیا- سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ البیضا کی القصیر فوجی چھاؤنی پر بھی بمباری کی-

متعلقہ مضامین

Back to top button