اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین
حماس ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین نے کہا امریکی حمایت یافتہ اسرائیل خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دوحہ میں حماس کے وفد پر اسرائیل کا حملہ، جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے، قطر کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے نام نہاد جنگ بندی اقدامات کی حقیقت کھل چکی ہے۔ امریکی سرپرستی میں غاصب اسرائیل، جو دنیا کے ہر قانون سے خود کو بالاتر سمجھتا ہے، خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی معارف کی ترویج اور انقلاب اسلامی کے نظریات کے دفاع میں قومی میڈیا کا کردار کلیدی ہے، آیت اللہ اعرافی
راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہم اس دھوکے باز غاصب ریاست کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔