مشرق وسطی

داعش نے عید قربان پر گائے بکر ئے اور بھیڑ نہیں بلکہ ۱۹ انسانوں کو ذبح کیا، رپورٹ

شیعت نیوز:عید قربان پر مسلمان بھیڑ ،بکرا اور گائے ذبح کرتے ہیں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکے لیکن داعشی شریعت کے مطابق عید قربان کے روز انسانوں کو ذبح کیا گیا۔

 اطلاعات کے مطابق شام میں دھشتگرد ٹولے داعش نے عید قربان کے دن جانوروں کی قربانیاں کرنے کی بجائے اس ملک کے ۱۹ جوانوں کو ذبح کر دیا۔شام کے علاقے دیر الزور میں داعش نے ۱۹ جوانوں کے ہاتھوں کو باندھ کر خوفناک طریقے سے انہیں ذبح کیا اور اس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔دہشت گردد ٹولے داعش نے جاسوسی کے جرم میں ان جوانوں کے سر قلم کئے ہیں۔شام میں انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ داعش کی طرف سے جاری کی گئی یہ ویڈیو انتہائی خوفناک ویڈیوز میں سے ایک ہے۔اس تنظیم کے مطابق عید قربان کے دن اس ویڈیو کا جاری کرنا اس مبارک دن اور تمام مسلمانوں کی توہین ہے۔واضح رہے کہ شام اور عراق میں دہشت گرد ٹولوں کی سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کھلے عام حمایت کر رہے ہیں اور انہیں اسلحہ سمیت دیگر امداد فراہم کر رہے ہیں لیکن دنیا کی کوئی تنظیم ان دھشتگردانہ اقدامات کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button