اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان مخالف امریکی قرار داد پر پاکستان کی سیاسی عسکری قیادت صدائے احتجاج بلند کریں ،علامہ احمد اقبال رضوی

مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ اسی موقف کو اپنا یا ہے کہ پاکستان کو آزاد اور کودمختار بنانا ہوگا تاکہ ملکی تقدیر کے فیصلے ارض وطن میں ہوں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیر مین علامہ احمد اقبال رضوی نے پاکستان مخالف امریکی قرارداد کے خلاف اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے بنیاد قرار داد پاکستان کے امور میں ایک بار پھر غیر ملکی مداخلت ہے

جو ملکی سلامتی اورخود مختاری کے خلاف ناقابل برداشت عمل ہے۔

مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ اسی موقف کو اپنا یا ہے کہ پاکستان کو آزاد اور کودمختار بنانا ہوگا تاکہ ملکی تقدیر کے فیصلے ارض وطن میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی سپریم کونسل کا اجلاس، فلسطینی مقاومت کی حمایت، پاکستان میں بڑھتی امریکی مداخلت کی مذمت

اور عالمی سامراج امریکہ اور اسرائیل ملک میں کسی مداخلت کا جواز نہ پیش کرسکیں۔

انسانی حقوق کی پامالی کرنے والا ملک امریکہ کے الزامات مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔

پاکستان کے سیاسی اور عسکری قیادت کو ہر پلیٹ فارم سے صدائے احتجاج بلند کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button