اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام اور لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

شام کے درالحکومت دمشق میں اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے متعدد حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں

شیعیت نیوز : جمعرات کی صبح، شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کی اطلاعات ملیں۔

ابتدائی اطلاعات میں جنوبی دمشق میں واقع علاقے "سیدہ زینب” کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔

بدھ کی رات تقریباً 23:40 پر صیہونی دشمن نے مقبوضہ گولان کے اطراف میں جنوبی علاقے پر فضائی حملہ کیا اور متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد، عالمی برادری خاموش تماشائی

شام کے ایئر ڈیفنس نے دشمن کے حملوں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے متعدد کو مار گرایا۔

جبکہ اس جارحیت کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگیا اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بدھ کی رات جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ کے ایک علاقے پر بھی اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کی اطلاعات ہیں۔

اس حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے جنوبی لبنان میں واقع الناقورہ کے ارد گرد اللبونہ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button