اہم ترین خبریںایران

پزشکیان اور جلیلی میں کانٹے کا مقابلہ، اب ہو گا دوسرے مرحلے میں صدر کا فیصلہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت داخلہ میں انتخاباتی کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی کے مطابق صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔

اس لئے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں چلا گیا اور اس طرح دوسرا مرحلہ جمعہ 5 جولائی کو منعقد ہو گا جس میں سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان کے مابین مقابلہ ہو گا۔

صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی کے اختتام پر مسعود پزشکیان نے 10 ملین 4 لاکھ 15 ہزار991 ووٹ لئے ۔

سعید جلیلی نے 9 ملین 4 لاکھ 73 ہزار298 ووٹ لئے، محمد باقر قالیباف نے 3 ملین 3 لاکھ 83 ہزار 340 ووٹ لئے اور مصطفی پور محمدی نے 2 لاکھ 6 ہزار 397 ووٹ حاصل کئے۔

اس طرح مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے اور اب ان دو افراد میں سے کوئی ایک ایران کی صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مدافعین حرم نے خطے پر قبضہ کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا: رہبر انقلاب اسلامی

واضح رہے کہ کل بروز جمعہ 14ویں صدارتی انتخابات کے لیے ملک بھر کے 58 ہزار 640 پولنگ اسٹیشنز پر صبح 8 بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا جو رات 12 بجے تک جاری رہا۔

بھاری تعداد میں عوام کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے ٹائم میں 6 گھنٹے توسیع کی گئی۔

رات 12 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔

غیر ملکی میڈیا نے ایران کے صدارتی انتخابات میں عوامی شرکت کی خوب کوریج کی۔

صدارتی عہدے کے لئے چار امیدوارمیدان میں تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button