اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تحت ’’حمایت فلسطین ریلی‘‘

کراچی، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تحت ’’حمایت فلسطین ریلی‘‘ کا انعقاد، ریلی میں شرکاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شیعیت نیوز : ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف حمایت فلسطین ریلی نکالی گئی۔

ریلی محفل شاہ خراسان سے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی۔

حمایت فلسطین ریلی میں کثیر تعداد میں علماء سخت گرم موسم کے باوجود اپنے وظیفہ شرعی کی ادائیگی کیلئے شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکپتن:شیعہ ہراسی مہم میں ملوث واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن سمیت 5تکفیریوں کے خلاف مقدمہ درج

ریلی کے شرکاء نے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد سمیت مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی سے مولانا شبیہہ حیدر زیدی، مولانا سید صادق رضا تقوی اور مولانا سید ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا۔

حمایت فلسطین ریلی کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ سے ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button