اہم ترین خبریںایران

ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیاں

اپنے ایک بے بنیاد دعوے میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پُرامن نہیں ہے۔ اسلئے واشنگٹن، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا۔

شیعیت نیوز : امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن” نے تہران کی جانب سے جوہری اقدامات میں تیزی کو بہانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے بحری جہازوں اور جہازرانی پر نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم نے نئی پابندیاں ایرانی جوہری اقدامات میں شدت کے باعث ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات سے متعلقہ 3 کمپنیوں اور 11 بحری جہازوں پر عائد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر الله سے جماعت اسلامی لبنان کے سربراہ کی ملاقات

ماضی کی طرح اس بار بھی امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پُرامن نہیں ہے۔

اسلئے واشنگٹن، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button