اہم ترین خبریںایرانعراق

ایران کا سیاسی نظام منفرد ہے، انکے پاس چیلنجز کا راہ حل موجود ہے، عراقی ماہر

شیعیت نیوز:سیاسی امور کے عراقی ماہر "هیثم الخزعلی” نے کہا کہ ایران قبل از وقت انتخابات کروا کر ایک ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

انہوں نے ایرانی انتخابات میں ٹرن آوٹ پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے نظریے کی بنیاد پر پچاس دن میں انتخابات کروانے کا پابند تھا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب نیوز چینل العہد پر اپنے انٹرویو میں کیا۔

اس موقع پر ھیثم الخزعلی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مضبوط ادارہ جاتی نظام اور بنیادی ڈھانچے کے تابع ہے۔

لوگ اس نظام پر یقین بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا سیاسی نظام بے نظیر ہے اور ان کے پاس ہمیشہ ہر مسئلے کا حل موجود ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران میں وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ، مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی ڈرون تباہ

صدارتی دوڑ میں "مسعود پزشکیان”، "مصطفی پور محمدی”، "سعید جلیلی” اور "محمدباقر قالیباف” شامل ہیں۔

ووٹر اپنے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بنیاد پر ووٹ ڈال سکتا ہے۔

پورے ملک میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد 58,640 ہے، جن میں سے 24,118 پولنگ سٹیشن دیہی علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔

مختلف شہروں اور دور دراز علاقوں میں 15,215 موبائل پولنگ بوتھ ہیں۔

سکولوں میں 32 ہزار، مساجد میں 12 ہزار اور یونیورسٹیز میں 348 ووٹنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ووٹنگ ایران کے مقامی وقت صبح 8:00 بجے سے شروع ہو چکی ہے جو رات دس بجے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button