علامہ شبیر میثمی کا دورہ کوئٹہ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران سے ملاقات

29 جون, 2024 13:57

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ میں اپنے جامعہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر علامہ محمد جمعہ اسدی، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران اور دیگر علماء و عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

جامعہ امام صادق علیہ السلام کوئٹہ میں جامعہ کے مدیر علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات کے موقع پر علامہ شبیر میثمی نے انکی عیادت کی۔

جبکہ علامہ جمعہ اسدی نے علامہ شبیر میثمی سے انکے بھائی مصدق حسین لاکھانی کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار، زیارت حضرت عباسؑ سانحہ کے حوالے سے گرینڈ جرگہ

شیعہ علماء کونسل کے رہنماء نے اس موقع پر طلباء سے خطاب بھی کیا۔

بعد ازاں علامہ شبیر میثمی نے شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر علامہ آصف حسینی، علامہ دبیر حسین اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کیں۔

زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مسائل سمیت دیگر أمور پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

1:41 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top