اہم ترین خبریںیمن

یمن نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا،امریکہ کا اعتراف

شیعیت نیوز:امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یمن کی مسلح افواج کی میزائلی صلاحیت کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے دوہزارتئیس کے آخر میں یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ اپنے میزائلوں سے پوری امریکی بحریہ کو دور بھگا سکتی ہے۔

امریکی میڈيا کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑوں پر بھاری اخراجات آتے ہيں اس لئے کہ یمنی اس پر حملہ کرتے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں:مدافعین حرم نے خطے پر قبضہ کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا: رہبر انقلاب اسلامی

انھیں تباہ کر کے یا نقصان پہنچا کر امریکہ کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچاتے ہيں اور امریکی بحریہ کو بھاری خطرات سے دوچار کرتے ہيں ۔

یمنی فوج نے گذشتہ مہینوں کے دوران ملت فلسطین کی حمایت میں اسرائیلی یا مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنائے ہیں ۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر اور باب المندب میں اسرائیلی بحری جہازوں اور اس کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر اس کے حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ پر حملے ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button