اہم ترین خبریںپاکستان

حکومتی ٹیکس کے بوجھ نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کا اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب

غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر پس رہے ہیں، حکومت نے ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈال کر عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں اور ان بے حس حکمرانوں کو بلکتی عوام کی چیخیں سنائی بھی نہیں دے رہیں۔

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پنجاب اسمبلی آمد اور اپوزیشن اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ،

اپوزیشن اراکین کی جانب سے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے اور اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر پس رہے ہیں، حکومت نے ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈال کر عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں اور ان بے حس حکمرانوں کو بلکتی عوام کی چیخیں سنائی بھی نہیں دے رہیں۔

جبکہ یہ اندھے ہونے کے ساتھ ساتھ اب بہرے بھی ہو چکے ہیں، ان کرتوتوں کے باعث یہ حکومت عوامی اعتماد مسلسل کھو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کیلئے ہر فرد کو آواز اٹھانا ہو گی،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سینیٹ میں خطاب

انہوں نے کہا کہ پاور پولیٹکس کی کوکھ سے فرعون جنم لیتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو بچوں کو بھی اپنے مفادات کے لئے قتل کر دیتے ہیں،

تمام ظلم کے باوجود ہم سب اکھٹے کھڑے ہیں۔

حکومت نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے، یہ لوگ بے رحم ہیں یہ اپنے ہی بوجھ تلے دب جائیں گے۔

یہ بونے لوگ کب تک بانی پی ٹی آئی کو دبا کر رکھیں گے۔

پاکستان ایٹمی ملک ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہے، یہ انکی کارکردگی اور ویژن ہے اور یہ لوگ جتنا زیادہ اقتدار پر مسلط رہیں گے، ملک اس قدر تباہی کی طرف جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button