اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات، اسلحے کی نمائش پر پابندی

شیعیت نیوز:پاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں محرم الحرام میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا، جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محرم کے دوران اسلحے کی نمائش اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:عشرہ ولایت و امامت پر ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی میں دعائے توسل

دو روز قبل، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی محرم الحرام کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامہ میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں گاڑیوں اور دکانوں کے سیاہ شیشوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بھی بند ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ماضی میں ماہ محرم الحرام کے موقع پر کئی دہشتگردانہ واقعات رونما ہوئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام شہید و زخمی ہوئے تھے۔

ان دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد تکفیری گروہوں نے قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button