اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ، مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی ڈرون تباہ

شیعیت نیوز:غزہ میں جاسوسی کے دوران فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مشرقی شہر رفح کی فضاؤں میں محو پرواز صہیونی جاسوس ڈرون طیارے کو فلسطینی مجاہدین نے سرنگون کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے خواہشمند نہیں، صہیونی وزیر دفاع

دراین اثناء غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں گشت کے دوران صہیونی فوجیوں پر فلسطینی جوانوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

القدس بریگیڈ کے مطابق الشجاعیہ میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تن بہ تن لڑائی کے دوران دشمن کے کئی سپاہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button