لبنان

سعودی عرب علاقے میں ناکام ہو چکا ہے

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے  علاقے میں سعودی عرب کی ناکامیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگراس ملک نے اپنی موجودہ پالیسیاں جاری رکھیں تو آل سعود کی حکومت کا تختہ الٹ جائے گا-

شیخ نعیم قاسم نے یمن میں سعودی عرب کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی، مسلسل یمنی بچوں اور عورتوں کو قتل کررہے ہیں، اسپتالوں اور اسکولوں کو ڈھا رہے ہیں اور کسی بھی راہ حل پر اتفاق نہیں کر رہے ہیں اور اگر یہی صورت حال برسوں جاری رہی تب بھی یمنی اپنی استقامت جاری رکھیں گے اور نتیجہ ان کے حق میں ہوگا-

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب نے مشرق وسطی میں جس مسئلے میں بھی قدم رکھا ناکام ہوا ہے- شیخ قاسم نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے خلاف ثابت قدمی سے جنگ کی اور اپنے علاقے واپس لے لئے اورخاص طور سے جدید مشرق وسطی کے منصوبے کو ناکامی سے دوچار کردیا اور اس وقت تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بھی اس نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں-

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے لبنان کی داخلی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مختلف لبنانی پارٹیوں اور گروہوں سے کہا کہ ہمیں لبنان میں ایسا راہ حل تلاش کرنا چاہئے کہ جس کی بنیاد پر ہم اتحاد و مفاہمت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں اور اپنے موقف ایک دوسرے کے قریب کرنے کی کوشش کریں-

متعلقہ مضامین

Back to top button