مشرق وسطی

شام کے شہر حلب میں داعش کا ترجمان واصل جہنم

داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ خبری ذرائع نے شام کے شہر حلب میں اس گروہ کے ترجمان کی ہلاکت کی خبر دی ہے-

داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے شہر حلب میں ایک کارروائی کے دوران، داعش کا ترجمان ابو محمد العدنانی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ خبررساں ایجنسی، اعماق کے مطابق شام کے شہر حلب میں ایک کارروائی کے دوران، داعش کا ترجمان ابو محمد العدنانی ہلاک ہوگیا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اعلان کیا ہے کہ طہ صبحی فلاحہ جو ابو محمد العدنانی کے نام سے معروف تھا، حلب میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔ العدنانی کا اصلی نام ” یاسر خلف حسین نزال الراوی” ہے اور اب تک اس نے اپنے لئے مختلف ناموں مثلا جابر طہ فلاح، ابوالخطاب اور ابوصادق الراوی کا نام انتخاب کیا تھا –

اطلاعات کے مطابق ابو محمد العدنانی 31 مئی 2005 کو عراق کے صوبہ الانبار میں امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اور پھر العدنانی امریکی قید سے رہا ہونے اور داعش کی تشکیل کے بعد شام کے علاقے کے امیر کے طور پر متعین ہوا- ابو محمد العدنانی شام کے شہر حلب میں گزشتہ سال داعش کا ترجمان منصوب ہوا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button