مشرق وسطی

شامی فوج کی پیشقدمی، متعدد علاقے آزاد

شامی فوج نے صوبہ دمشق کے نواح میں پیش قدمی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ ریف دمشق کے شہر داریا میں پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں مسلح دہشت گرد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب شمالی شام کے صوبے حلب کے مختلف علاقوں میں شامی فوج اور مسلح دہشت گرد گروہوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ شامی فوج نے جنوب مغربی شام کے شہر قنیطرہ کے نواحی علاقے حمیدیہ میں دہشت گردوں کے ایک تربیتی مرکز کو میزائل کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ادھر شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی حلب میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے مغربی حمص پر دہشت گردوں کے ایک حملے کو پسپا کرتے ہوئے درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ درایں اثنا جنوبی شام کے صوبے درعا کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہو گئے۔ دہشت گرد گروہوں نے پیر کی صبح شمالی حلب میں واقع الزہرا ٹاؤن پر بھی گولہ باری کی۔ دمشق کے نواحی علاقے ضاحیہ پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے

متعلقہ مضامین

Back to top button