اہم ترین خبریںعراقمشرق وسطی

عراق کی اسلامی مزاحمت کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے

عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے خلاف چار اہم اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے

شیعیت نیوز: ارنا کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج صبح سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے چار اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کی مدد و حمایت کے مقصد سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں عام شہریوں، بشمول بچوں اور عورتوں کی نسل کشی کے جواب میں عراق کے اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے آج صبح مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں چار اہم اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے صہیونی تنصیبات پر میزائل اور راکٹ حملے، صہیونی دفاعی سسٹم ناکام

عراق کی اسلامی مزاحمت کے جانبازوں نے الارقب میزائلوں اور دو ڈرون حملوں کے ذریعے حیفا اور مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

گذشتہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران بھی عراقی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میں بھی حساس اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button