عراق

دہشت گرد گروہ داعش تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے: عراقی وزیر اعظم

رپورٹ کے مطابق، کویتی میڈیا کی ایک ٹیم نے  عراق کے دارالحکومت بغداد میں حیدر العبادی سے ملاقات کی۔ حیدر العبادی نے اس ملاقات میں دہشت گرد گروہ داعش کو ایک ہمہ گیر، بین الاقوامی اور تمام ممالک کے لئے خطرہ قرار دیا۔ حیدر العبادی نے مزید کہا کہ موصل کی آزادی کے لئے کئے جانے والے آپریشن کے بعد عراق کو دہشت گرد گروہ داعش پر مکمل فتح حاصل ہوجائے گی۔

عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بغداد کو بہت سے مسائل، متعدد بحرانوں اور دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہے لیکن اسے دہشت گرد گروہ داعش پر فتح حاصل کرنا اور اپنی سرزمین سے اس گندگی کو نکال باہر کرنا ہے۔ حیدر العبادی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گرد گروہ داعش کی نابودی کے لئے عراق کی مدد کر کے تمام ممالک کے اجتماعی مفادات کے حصول کے راستے پر قدم بڑھانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button