مشرق وسطی

بحرینی حکومت کے ظالمانہ اقدامات

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کی کونسل کے سربراہ اور کئی دیگر سیاستدانوں کو گرفتار کر لیا۔

مراہ البحرین نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے عوام اور سیاسی کارکنوں پر اپنا دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے جمعیت الوفاق کونسل کے سربراہ جمیل کاظم اور ان کے ہمراہ کئی دیگر افراد کو گرفتار کر لیا جن میں کچھ علما بھی شامل ہیں- اس درمیان بحرین کی سیکورٹی فورس کے افسران نے انقلاب بحرین کے دوران شہید ہونے والوں میں سے کچھ شہدا کے والد کو سیکورٹی ادارے میں طلب کرکے انہیں گرفتار کر لیا- بحرینی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے یاسرناصر نامی ایک اور سیاسی کارکن کو بھی گرفتار کرلیا- دریں اثنا بحرینی حکومت کے اٹارنی جنرل نے ممتازعالم دین اور بحرینی علما کی اسلامی کونسل کے سربراہ مجید المشعل کی حراست کی مدت، مزید پندرہ روز کے لئے بڑھا دی- آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے گذشتہ سنیچر کو بحرین کے ممتاز اور سرکردہ عالم دین مجید المشعل کے گھر پر حملہ کرکے کوئی وجہ بتائے بغیر انہیں گرفتار کر لیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button