مشرق وسطی

بحرین کی جیل میں بند ایک سیاسی قیدی انتہائی مشکوک طور سے شہید

بحرینی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والا قیدی حسن حایکی پچھلے ڈیڑھ ماہ سے جیل میں بند تھا اور اسے جنوبی منامہ کے علاقے عکر میں ہونے والے دھماکے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بحرین کی شاہی حکومت کی وزارت داخلہ نے اس کی موت کو طبیعی قرار دیا ہے تاہم انقلابیوں کے ذرائع نے کا کہنا ہے کہ حسن حایکی کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس رپورٹ کے مطابق اس قسم کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ہونے والے زیادہ ترافراد کو بدنام زمانہ الجو جیل میں رکھا جاتا ہے، جہاں بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار قیدیوں سے زبردستی اعتراف لینے کے لئے انہیں غیرانسانی طریقے سے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے بھی گزشتہ برس اپنی رپورٹ میں بحرین کی جیلوں میں قیدیوں کو الیکٹرک شاک دینے، طویل مدت تک کربناک حالت میں رکھنے، جبری طورپرکھڑا رکھنے، شدید سردی اور گرمی میں پڑا رہنے نیز جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا ذکر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button