اہم ترین خبریںپاکستان

علماء و شہداء کی شان میں گستاخی ہرگز ناقابل قبول ہے : مولانا علی حیدر فرشتہ

شیطان بزرگ کے ایجنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نشر کیا جس میں رہبر معظم آیۃ اللہ خامنہ ای اور مرجع تقلید شیعیان جہان آیۃ اللہ سیستانی حفظہمااللہ تعالیٰ کی شان اقدس میں نہایت بے ادبی اور گستاخی کر رہا ہے، مومنین سے بھی التماس ہے کہ اس کے کسی بھی ویڈیو اور بیان کو سوشل میڈیا میں ہرگز شیئر نہ کریں علماء و شہداء کی شان میں گستاخی ہرگز ناقابل قبول ہے ۔

شیعیت نیوز : امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں : انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا ہو ا ہے(نہج البلاغہ حکمت ۱۴۸)۔تلوار کا زخم تو بھر جاتا ہے لیکن زبان کا زخم نہیں بھرتا۔

ایسا ہی ایک زبان کا زحم لگانے والا قاتل، ایسا ہی ایک بہروپیہ، بد اخلاق، بد تمیز، بد طینت، شیطان صفت انسان ’’حسن اللہ یاری‘‘ نامی ایک افغان نژاد شر انگیز،فتنہ پروری کر رہا ہے۔

جب کہ دنیا کے سیاسی و سماجی منظر نامہ پر اسرائیل و امریکہ اور اس کے وظیفہ خور ممالک کی زبردست رسوائی اور ناکامی کا چرچہ زور و شور سے جاری ہے ۔

غزہ و فلسطیں میں اسرائیل و امریکہ کے جدید ترین ہتھیار فلسطینیوں کے عزم و استقلال کے سامنے ناکارہ ہو رہے ہیں۔

دنیا بھر میں امریکہ و اسرائیل کے دعوؤں کی پول کھلنے لگی ہے تو ایسے میں شیطان بزرگ کے چھوٹے بڑے چیلے چمچوں نے زبانی حملے کرنا تیز کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصراللہ کی والدہ انتقال کر گئیں

جن میں اللہیاری نامی شیطانی اخباری ایجنٹ کچھ زیادہ ہی بک بک کر رہا ہے۔

حال ہی میں اس ملعون نے ایرانی سابق صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ چند اعلیٰ ایرانی حکام کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں غمناک شہادت پر ہنستے اور خوشی مناتے ہوئے ویڈیو کلپ نشر کیا ہے۔

اس سے مجروح قلوبِ مومنین کا درد ابھی کم بھی نہ ہوا تھا کہ ظالم نے ایک دوسرا ویڈیو نشر کر دیاہے جس میں رہبر معظم آیۃ اللہ خامنہ ای اور مرجع تقلید شیعیان جہان آیۃ اللہ سیستانی حفظہمااللہ تعالیٰ کی شان اقدس میں نہایت بے ادبی اور گستاخی کر رہا ہے۔

اسے یہ جان لینا چاہیئے کہ علماء حق کی گستاخی ہر گز قبول نہیں۔

حکومتوں کو چاہیئے اس پر پابندی لگائیں تاکہ ملک کا امن برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button