اہم ترین خبریںلبنان

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر حزب اللہ کے میزائل حملے

شیعیت نیوز:لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

الجزیرہ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مختصر مدت کے دوران صہیونی تنصیبات پر 20 میزائل داغے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی صہیونی قصبوں دوفیف اور المنارہ میں خطرے کے سائرن بجاکر عوام کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہید رئیسی ایک رول ماڈل، نہایت بہادر اور خدمت گار انسان تھے، سید حسن نصر اللہ

صہیونی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل لگنے کی وجہ سے دوفیف میں نقصان ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ علاقے میں صہیونی فوج کے دفاعی سسٹم فعال ہونے کے باوجود کئی میزائل ہدف پر لگے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button