اہم ترین خبریںلبنان

شہید رئیسی ایک رول ماڈل، نہایت بہادر اور خدمت گار انسان تھے، سید حسن نصر اللہ

شیعیت نیوز:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایران کے شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت اور آزادی کی سالگرہ نزدیک ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت نے ہمیں سوگوار بنا دیا۔

لہٰذا، ہم نے یوم آزادی کی تقریبات نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں او سوگواروں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

شہید رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثہ ایران اور عالمی سطح پر انتہائی دردناک اور افسوسناک واقعہ تھا جس نے ہمیں سوگوار بنا دیا۔

لیکن ایران 1979 میں اسلامی انقلاب کی فتح سے لے کر اب تک ان خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ نہایت دلجمعی سے کرتا آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایران کا دورہ کریں گے

حسن نصر اللہ نے واضح کیا کہ ہمیں ہمیشہ اپنے راستے میں رول ماڈل اور پیشرو کی ضرورت ہے کیونکہ رول ماڈل کے بغیر ہمارے عقائد اور نظریات صرف خیالات اور تحریروں کے طور پر باقی رہ جائیں گے۔

شہید رئیسی اپنی زندگی کے تمام مراحل میں اور جو ذمہ داریاں انہوں نے قبول کیں، ایک بہترین نمونہ عمل تھے۔

شہید رئیسی نے خادم الرضا کا لقب اختیار کیا، آستان قدس رضوی کی تولیت بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

شہید نے جب چارج سنبھالا تو حرم کے انتظام و انصرام اور دیگر خدمات میں بڑی تبدیلیاں کیں جس سے پسماندہ اور غریب طبقے کو فائدہ پہنچا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button