اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈ کے جوابی حملے جاری، صیہونی فوج کے چھے ٹینکوں کو نشانہ بنایا

شیعیت نیوز:حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین نے رفح کے مشرق میں صیہونی حکومت کے تین ٹینکوں کو "یٰسین 105” راکٹوں اور "شواز” بموں سے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق القسام نے غزہ کے شمال میں جبالیہ کیمپ کی شاہراہ العجارمہ پر قابض فوج کے دو مرکاوا 4 ٹینکوں کو یاسین 105 راکٹوں جب کہ القصائب محلے میں ایک مرکاوا 4 ٹینک کو شواز بم سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی مزاحمت کی یہ کاروائی صیہونی فوج کے شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں کمال عدوان ہسپتال پر حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہید رئیسی بہادری سے قلب اسرائیل پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگئے، جنرل سلامی

ذرائع کے مطابق علاقے میں صیہونی فوجیوں کی پیش قدمی اور اسپتال کو نشانہ بنانے کی وجہ سے یہ طبی مرکز مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب ابو یوسف النجار اسپتال کے ڈائریکٹر کا بھی کہنا تھا کہ قابض فوج جان بوجھ کر غزہ کے اسپتالوں کو تباہ کرنے کی سمت بڑھ رہی ہے۔

اور رفح میں الکویتی اسپتال انہیں حملوں کی وجہ سے خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button