اہم ترین خبریںایران

شہید رئیسی بہادری سے قلب اسرائیل پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگئے، جنرل سلامی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے شہید موسوی کی تشییع جنازہ کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی نے آپریشن وعدہ صادق میں واقعی طور پر غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔

وہ حکومت کی زبردست سفارت کاری سے ہم قلب استکبار (صیہونی رجیم) پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور سفارتی ذرائع نے شہید امیر عبداللہیان کی سرپرستی میں اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔

انہوں نے کہا کہ ان عزیزوں کی شہادت سے نظام کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور امام خامنہ ای کی قیادت کی بدولت ایران کی قدرت برقرار رہے گی اور ہم کسی طاقت سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہید صدر کی تشییع میں عوام کی بھرپور شرکت طاقت کا پیغام تھی، رہبر معظم

لیکن اسے تمام میدانوں میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ اس حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ انتہائی نیک اور اعلیٰ تجربے کے حامل تھے، ہم نے آرمی چیف کے ساتھ مل کر ان شہداء کے اہل خانہ کی عیادت کی۔ ہم نے شہداء کے خاندان کو بہت پر عزم پایا۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ایرانی قوم کئی دنوں سے شہداء کے سوگ میں آنسو بہا رہی ہے، اس قوم نے ان چند دنوں میں ایثار و فداکاری کا ایک بے مثال حماسہ تخلیق کیا جس پر میں تشکر کے طور پر قوم کے ہاتھوں کا بوسہ لینے کے لئے تیار ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button