اہم ترین خبریںپاکستان

صراط المستقیم مشکل مگر عمل کرنے والا کامیاب ہوتا ہے، علامہ حافظ ریاض نجفی

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صراط المستقیم کٹھن اور مشکل مگر جو بھی اس پر عمل کرتا ہے کامیاب ہو جاتا ہے۔

صراط مستقیم کا مطلب معاملات زندگی کو قرآن و حدیث اور سیرت معصومین کے مطابق گزارنا ہے۔

امانت میں دیانت، واجباتِ کی ادائیگی اور محرمات سے بچنا ہی صراط مستقیم ہے۔

قرآن مجید صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور اس پر عمل کرنے والے پر نعمتیں نازل ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا شہادت نعمت الٰہی ہے، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھی شہادت کی نعمت سے سرفراز ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ، مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی گورنر بلوچستان سے ملاقات

ایران نے انقلاب اسلامی کے بعد بہت مشکل دن دیکھے ہیں،ایرانی پارلیمنٹ کو بم دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

وزیراعظم اور صدر شہید ہو گئے،لوگ امام خمینی کے پاس آئے اور کہا کہ اہم شخصیات شہید کر دی گئی ہیں،تو آپ نے تسلی دی اور کہا اللہ کو جن سے پیار ہوتا ہے انہیں جلد اٹھا لیتا ہے۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا۔ ان کا کام جنگ لڑنا نہیں تھا، وہ دوسرے ممالک سے معاملات حل کرواتے تھے۔

شام کی حکومت قاسم سلیمانی کی پالیسی کی وجہ سے محفوظ رہی،عراق اور شام سے داعش کا خاتمہ کیا۔

لبنان اور یمن کے مجاہدین کی بھی مدد کی۔ انہوں نے کہا ایرانی صدر کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے،انہوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد انقلابی اقدامات کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button