ایران

رہبر معظم کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکیم اور مدبر رہبر کی قیادت میں ایران ترقی کا سفر جاری رکھے گا اور بین الاقوامی معاملات ہماری حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے قدردان ہونے کا ثبوت دیا۔

ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تلخ حادثے میں مخلص اور عوامی صدر اور مجاہد و فعال وزیر خارجہ کو کھودیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رئیسی اپنے قول پر عمل کرنے والے قابل اعتماد ساتھی تھے، صدر پوٹن

ان کی شہادت کے باوجود حکیم و مدبر رہبر کی قیادت میں ایران ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔

کنعانی نے کہا کہ ایران عالمی امور میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور بین الاقوامی معاملات میں ہماری حکمت عملی تبدیل نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button