یمن

یمنی افواج کے حملے میں سعودی اتحاد کے ڈھائی سو فوجی ہلاک

سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈھائی سو سے زیادہ ہو گئی ہے۔

یمنی ذرائع کے حوالے سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوب مغربی یمن میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ایک مرکز پر میزائل سے حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل سعودی اتحاد کے فوجیوں کے آپریشن روم پرگرا جس میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سعودی اتحاد کے ڈھائی سو سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے۔

سعودی اتحاد کے فوجیوں نے حال ہی میں باب المندب کے نزدیک آپریشن روم قائم کیا تھا جو اتوار کو یمن کے میزائلی حملے کا نشانہ بنا ہے۔

اس حملے میں سعودی اتحاد کی فوج کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔ اس حملے سے باب المندب کے نزدیک سعودی اتحاد کی فوج کے اسلحے کے گودام اور بہت سی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وہاں سے منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button