مشرق وسطی

مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کارروائیاں

شمالی شام میں واقع حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے میزائلی حملوں میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں-

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں ایک بچے اور دو خواتین سمیت تین عام شہری جاں بحق اور چوبیس دیگر زخمی ہو گئے ہیں- ان دہشت گردانہ حملوں میں رہائشی علاقوں کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا ہے-

شام سے موصول ہونے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حلب کی جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے مشرقی شہر حلب میں کاستلو روڈ کو بلاک کرکے اس علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کی واحد سپلائی لائن کاٹ دی- شامی فوج نے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں صوبہ حلب کے شمال میں کاستلو روڈ کے شمالی علاقوں کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا اور شہر حلب کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کو پوری طرح محاصرے میں لے لیا ہے-

درایں اثنا شامی فوج نے جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ میں دہشت گرد گروہوں کے ایک اڈے پر حملہ کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے- دوسری جانب شامی فوج کی فضائیہ نے مغربی شام میں حماہ کے مشرقی مضافات میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا –

متعلقہ مضامین

Back to top button