عراق

صدر سٹی میں دہشت گردانہ حملہ

مشرقی بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں چند افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں-

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہوگئے- اسی طرح جنوب اور جنوب مغربی بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے- دوسری جانب ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے ترکی کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے سنیچر کی صبح قومی سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹینگ طلب کر لی – حیدرالعبادی نے اعلان کیا ہے کہ بغداد ترکی کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے- عراق کے صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل کے مضافاتی علاقے بعشیقہ میں ترک فوجیوں کی تعیناتی کے مسئلے پر دوہزار پندرہ سے بغداد اور انقرہ کے تعلقات کشیدہ چل رہے ہیں-

عراق جس نے موصل کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے تیار کھڑا ہے ، اس پر بات پر تشویش میں مبتلا ہے کہ کہیں ترکی کے حالات موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی پر اثر انداز نہ ہوں –

متعلقہ مضامین

Back to top button