امریکی دہشت گرد فوج کے اڈے عین الاسد میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے
شیعیت نیوز : عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دہشت گرد فوجی اڈے میں چھے دھماکے ہونے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
عین الاسد فوجی اڈے کے قریب دس راکٹ فائر ہوئے ہیں۔
ابھی ان دھماکوں کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی امن کو بھارت اور اسرائیل سے خطرات ہیں، گورنر سندھ
عراق میں امریکہ کی دہشت گرد فوج دو ہزار تین سے تعینات ہے اور اس دہشت گرد فوج نے عین الاسد فوجی چھاؤنی قائم کر رکھی ہے جو عراق میں دہشت گردی کا سب سے بڑا اڈہ بنی ہوئی ہے۔
عراق میں صدام حکومت کے زوال اور داعش دہشت گرد گروہ کا قلع قمع ہوجانے کے برسوں بعد بھی عراق میں ہزاروں کی تعداد میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی موجود ہیں جو مختلف علاقوں میں تعینات ہیں اور ان دہشت گرد فوجیوں کے مجرمانہ اور جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔







