پنجاب حکومت نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

04 اکتوبر, 2024 12:04


شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب حکومت کے فیصل آباد، میانوالی اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں عوامی احتجاج کرنے والوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی حق رائے دہی پر ڈاکہ زنی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ جس ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، اس نے آمر جنرل ضیاء الحق کے دور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ دنیا مکافات عمل کا گھر ہے اور جو ظلم آج کیا جا رہا ہے، اس کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل شریف کو اس ظلم و جبر کا جواب دہ ہونا پڑے گا اور ایک دن ڈکٹیٹرز کی اولادوں کے لیے یہ ضرور عبرت کا دن ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او و ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیل مخالف احتجاجی ریلی کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ایسے شرمناک اقدامات اور لاقانونیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے، وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا ایک سنگین جرم ہے اور اس کا حساب دینا ہوگا۔

5:11 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top