اہم ترین خبریںایران

تہران میں عوام کا سمندر اُمڈ آیا!آیت اللہ خامنہ ای کا تاریخی خطاب

شیعیت نیوز: تہران کے مصلائے امام خمینی میں رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی امامت میں نماز جمعہ ادا کیا گیا۔

اس سے قبل سید عزیز شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوانماز جمعہ کے اجتماع میں لاکھوں افراد شریک تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے پانچ سال بعد جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا

یہ ایک ایسا موقع تھا  جب صیہونی غاصب ریاست کی جانب سے حملے کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

لاکھوں عوام نے رہبر معظم کے ساتھ مل کر شہدا کے ساتھ تجدید عہد کیا

اور عالمی سامراج کو واضح پیغام دیا ہے کہ عالم کفر کے خلاف عالم اسلام متحد ہے

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کا حکم دیدیا

ماز جمعہ سے پہلے شہید حسن نصر اللہ اور شہداء مقاومت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔

مصلائے امام خمینی کے اطراف میں ہر طرف انسانوں کے سر نظر آئے۔

تہران اور دیگر صوبوں سے بڑی تعداد میں لوگ مصلائے امام خمینی پہنچے

رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تاریخی نماز جمعہ کے آغاز میں فرمایا کہ میں اپنے سمیت تمام عزیز بھائیوں اور بہنوں کو تقوائے الہی کی دعوت دیتا ہوں، محتاط رہیں کہ ہم کہیں اپنے قول و فعل میں خدا کی حدود سے تجاوز نہ کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ مسلمانوں کا دشمن مشترکہ ہے، وہ ایک ہی جگہے سے حکم لیتے ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button