دنیا

داعش کے حامی ملک فرانس میں داعش کا حملہ ، 80 افراد جانبحق سیکڑوں زخمی

 شیعیت نیوز: فرانس کے ساحلی شہر نیس میں ایک شخص نے ٹرک ہجوم پر چڑھا دیا، قومی دن کی تقریبات منانے والے خون میں نہلا دیئے گئے، جشن آزادی ماتم کدہ بن گیا، 80 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق فرانس کے قومی دن کا جشن منانے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے، ٹرک سے کچلنے والے شخص نے فائرنگ بھی کی، جسے پولیس نے جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ٹرک سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ٹرک ڈرائیور کی شناخت کرلی گئی، وہ پولیس کو مطلوب تھا۔ صدارتی آفس کے مطابق واقعے کے بعد صدر فرانسوا اولاند جنوبی شہر ایوگنان سے پیرس گئے ہیں۔ صدر اولاند کرائسس سیل میں واقعے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سال جنوری میں پیرس حملوں کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ ہے، فرانسیسی صدرنے 26 جولائی کو ایمرجنسی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ صدر اوباما نے حملے کی مذمت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کو نیس واقعے پر بریفنگ دی گئی۔ صدر اوباما کو نیشنل سکیورٹی ٹیم بدلتی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کے موقع پر ایک ٹرک کے ہجوم پر چڑھ دوڑنے سے کم از کم 80 افراد ہلاک جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیس میں ایک ٹرک ہجوم پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ فرانس کے قومی دن "باسٹائل ڈے” کے موقع پر پیش آیا۔ فرانس کے بی ایف ایم ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ مقامی حکام ٹرک حادثے کو عام افراد پر حملہ تصور کر رہے ہیں جو کہ قومی دن کی تقریبات کے دوران پیش آیا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک شخص نے ہجوم پر فائرنگ بھی کی۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرک سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ فرانس کے صدر اولاند نیس واقعہ کے بعد وزارت داخلہ کے بحران مرکز روانہ ہوگئے ہیں اور صدر نے وزارت داخلہ کے بحران مرکز کو متحرک کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button